اداکار کی اداکاری پر تنقید کریں ذاتی زندگی اور خاندان پر نہیں:حنا خواجہ

کراچی (این این آئی )سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا پر نامناسب تبصروں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی اداکاری پر تنقید کریں ذاتی زندگی اور خاندان کو نشانہ نہ بنایا جائے ۔ ایک پروگرام میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کے استعمال پر کہا کہ لوگ وہاں دوسروں کی ذاتیات پر کیچڑ اچھالتے ہیں، جو کسی طور درست نہیں، اداکار بھی حساس ہوتے ہیں اور ایک لمحے کے لیے ہی سہی، انہیں تنقید ضرور محسوس ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی اداکاری پسند نہیں آتی تو فنی تنقید کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں