ولاگرز کی بناوٹی زندگی نوجوانوں کو ورغلا رہی :صرحا اصغر

کراچی (این این آئی ) اداکارہ و ماڈل صرحا اصغر نے ولاگرز اور یوٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کو جس انداز میں پیش کرتے ہیں۔ وہ حقیقت سے بہت دور ہے اداکارہ کا ایک پوڈکاسٹ میں کہنا تھا کہ ولاگرز جان بوجھ کر ایک ایسی زندگی دکھاتے ہیں جو عام انسان کی زندگی سے بالکل مختلف ہوتی ہے ، وہ یہ سب اس لیے کرتے ہیں کیونکہ اگر وہ عام زندگی دکھائیں تو شاید لوگ انہیں دیکھیں ہی نہ۔انہوں نے مزید کہا کہ ولاگز میں دکھائی جانے والی غیر حقیقی محبت، مہنگے تحائف، پرتعیش طرزِ زندگی اور بنا ؤ سنگھار نوجوانوں میں احساسِ محرومی پیدا کرتا ہے اور وہ اپنی حقیقی زندگی کو کمتر محسوس کرنے لگتے ہیں،والدین بچوں کو کم عمری میں سوشل میڈیا کے بے لگام استعمال سے روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں