کراچی (این این آئی)اداکارہ زارا نور عباس نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کرتے ہوئے اسے جدید دور کی تنہائی اور سماجی بیزاری کا بہترین حل قرار دیا ہے ۔ انسٹاگرام پر شیئر پیغام میں زارا نے لکھاجوائنٹ فیملی سسٹم سب سے کامیاب ہے ۔انہوں نے ایک پوسٹ دوبارہ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ اپنے بہن بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ زمین خریدنے کو معمول بنائیں تاکہ ایک ساتھ رہ کر خاندان کی پرورش ہو سکے ، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم گاؤں جیسی زندگی دوبارہ اپنائیں۔

