کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ صوبے میں شعبہ تعلیم کے مسائل کو حل کرنے اور محکمہ تعلیم کو مزید بہتر کرنے کے لیے صوبائی سطح پر تمام تر ممکنات کاوشیں بروکار لائی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گلز ڈگری کالج میں شہید بے نظیر بھٹو ڈسٹرکٹ ٹاپر سکالرشپ سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اینڈ کالجز صالح محمد بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا شعبہ تعلیم کے ایمرجنسی ایشوز کو کنٹرول کیا اور مزید محکمہ کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے انہوں نے اس تقریب میں شہید بے نظیر بھٹو ڈسٹرکٹ ٹاپر اسکالرشپ 180 طلباہ و طالبات میں تین تین لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے ائے ہوئے طلبہ و طالبات میں چیک تقسیم کرنے کا مقصد ان کے مسائل حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیکھ کر ملک و صوبے کا نام روشن کریں اج دنیا میں جتنے بھی قوموں نے ترقی کی ہے سب تعلیم کی بدولت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کر کے ہم اپنے صوبے کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے شعبہ تعلیم میں بہت سے پروگرامز شروع کیے جن کی افادیت سے ہمارے بہت سے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبے میں دانش سکول دیے جن سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا اور ہمارے تعلیمی مسائل حل ہوں گے تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان دورانی کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اینڈ کالجز سالح محمد بلوچ نے شیلڈ پیش کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مسلم لیگ(ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران 71سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بابر یوسفزئی
- موجودہ سیاسی و عسکری قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،قائمقام چیئرمین سینٹ
- ضلع ہرنائی میں منشیات کے خاتمے اور علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، ایس پی ہرنائی
- ہماری سیاست کا محور عوام کی ترقی، خوشحالی اور ان کے طرزِ زندگی میں بہتری ہے، حاجی علی مدد جتک
- وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان سمیت نوشکی اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا
- بلوچستان پاکستان کو وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے خطوں سے جوڑنے کی جغرافیائی صلاحیت رکھتا ہے،جعفرخان مندوخیل
- قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- سیانڑے پاکستانی اور عالمی لٹیرے
- حکمتِ عملی ہو تو ایسی

