اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات میں قائداعظم یونیورسٹی کے امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہے، میرٹ پر داخلے اور بھرتیاں اس کا شعار ہے، انشاء اللہ اس کو مزید مضبوط ادارہ بنائیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں مزید ڈیپارٹمنٹس بنائیں گے اور طلبہ کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کریں گے اور اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وڑن کے مطابق تعلیمی میدان میں بہتری کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔

