فرانس؛ 299 مریضوں کیساتھ زیادتی اور بدفعلی کرنے والے سرجن کو 20 سال قید

فرانس میں مسیحا کے روپ میں درندہ صفت سرجن کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 سالہ سرجن جوئیل لی اسکوارنیک پر 1989ء سے 2014 کے درمیان کیے گئے 111 زیادتی اور 189 جنسی حملوں کے الزامات تھے۔

سرجن جوئیل لی نے اپنی ملازمت کے دوران مغربی برطانیہ کے مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو آپریشن کے لیے بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

جوئیل لی اسکوارنیک کو پہلی بار 2005 میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے پر سزا ہوئی تھی۔

بعد ازاں اُسے ایک اور کیس میں 2017 میں دوبارہ حراست میں لیا گیا اور اس کے گھر سے پولیس کو ایک الیکٹرانک ڈائری ملی تھی۔

پھر 2020 میں بھی سرجن جوئیل لی اسکوارنیک کو اپنی 2 بھانجیوں سمیت 4 بچوں کے ساتھ زیادتی پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جس کے بعد متعدد متاثرین بھی سامنے آئے اور سرجن کے خلاف جنسی زیادتی اور بدفعلی کے مقدمات کا ڈھیر لگ گیا۔

سرجن جوئیل لی اسکورنگ جو اب ایک ریٹائرڈ لائف گزار رہے ہیں کو عدالت نے 299 مریضوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بدفعلی کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنا دی۔

ان 299 متاثرین میں سے 255 ایسے بچے ہیں جن کی عمریں 15 سال سے بھی کم تھی۔ عدالت نے ملزم کی معافی کی اپیل کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں