لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ صبا قمر کو اچانک طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔صبا قمر کی طبیعت ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران صبا کو بے چینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی کیونکہ وہ کئی گھنٹوں سے بغیر آرام کرے شوٹنگ کروانے میں مصروف تھیں انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں نگہداشت میں رکھا تاہم اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہسپتال کے عملے کیساتھ تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور بتایا کہ اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور مزید کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

