کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی گھریلو ملازمہ کے خلاف سوشل میڈیا پر کی جانے والی نازیبا اور نفرت انگیز تنقید پر کھل کر ردعمل دیا۔ اسما عباس نے کہا کہ جو لوگ ان کے ہاؤس ہیلپ کو پسند نہیں کرتے وہ بلا جھجک ان کا چینل ان سبسکرائب کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا، مجھے اپنے بارے میں نفرت آمیز تبصرے پڑھنے کی عادت ہے ، لیکن اس بار جب لوگوں نے چندا کے بارے میں ناپسندیدہ باتیں لکھیں، تو دل بہت دکھی ہوا۔ وہ میرے لیے اہل خانہ اور گھر کے فرد کی طرح ہیں۔

