لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں نے ایک شاندار اور ناقابلِ یقین سرپرائز دیا جس نے ناصرف ان کے دن کو خاص بنایا بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ بن گیا۔یمنیٰ کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر ان کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ڈیجیٹل بل بورڈ آویزاں کروایا، جس پر ‘سالگرہ مبارک یمنیٰ زیدی’ کا پیغام نمایاں طور پر جگمگا رہا تھا۔انہوں نے یہ خاص لمحہ اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا۔

