پاکستان انجینئرنگ کونسل کی بی ٹیک ڈگری ہولڈرز کی ایگزیکٹو انجینئرز پر پروموشن میں مداخلت قابل مذمت ہے، اسرار اللہ کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن(ایٹا بلوچستان) کے صوبائی صدر اسرار اللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری مزمل الرحمن اور کابینہ کے دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر بیان میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی بی ٹیک ڈگری ہولڈرز کی ایگزیکٹو انجینئرز پر پروموشن میں مداخلت کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بی ٹیک ہانرز اور انجینئرنگ کے ایکویلنسی کیس کے فیصلے میں واضح احکامات ہے کہ PEC کا پروموشن اور نوکریوں میں کوئی اختیار نہیں یہ صرف حکومت کا صوابدیدہ اختیار ہے اور مزید یہ کہ PEC ایکٹ کسی ملازم پر لاگو نہیں ہوتا اور ایک طرف PEC ٹیکنالوجی ڈگری والوں کو رجسٹر کرنے کا پروپوزل SIFC میں پیش کررہا اور دوسری طرف انکی ٹانگیں کھینچ رہا ہے کہ جو بدنیتی پر مبنی ہے اور ٹیکنالوجی ڈگری والے اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں