اسٹاک ایکسچینج : تیزی، 1 لاکھ 43 ہزارکی تاریخی حد بھی عبور

کراچی(این این آئی)اسٹاک ایکسچینج کیلئے کاروباری ہفتے کا دوسرا دن بھی ریکارڈ ساز رہا۔ سرمایہ کاروں کے مثبت اعتماد کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر 100 انڈیکس نے تاریخ رقم کردی۔ 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرگیا ۔دن بھر آئل اینڈ گیس ، فارما ، آٹو اور سیمنٹ کے شیئرز میں جم کر کام ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 984 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1لاکھ 43ہزار37پوائنٹس پر بند ہو۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 114ارب روپے کا منافع ہوا۔سٹاک ایکسچینج کے سابق ڈائریکٹر امین یوسف نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مثبت معاشی اشاریوں کے تسلسل کے مثبت اثرات اور بہتر مالیاتی نتائج 100 انڈیکس کو آئندہ سیشنز میں مزید تیزی کی جانب گامزن کئے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں