ناسا کے خلاباز نے زمین اور 3 کہکشاؤں کی ایک ساتھ تصویر شیئر کردی

ایک حیرت انگیز لمحے میں ناسا کے خلاباز ڈان پیٹّیٹ نے ایک طویل‌المدت ایکسپوژر تصویر شیئر کی ہے جس میں زمین، اس کی روشنی، اور تین کہکشائیں ایک ساتھ موجود ہیں۔ تصویر میں زمین کے علاوہ، ملکی وے کہکشاں اور دو پڑوسی کہکشائیں شامل ہیں۔ مرکزی کہکشاں ملکی وے واضح طور پر درمان میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ملکی وے کے اوپر دو دُور دراز کہکشائیں نظر آرہی ہیں جو زمین کے جنوبی نصف کرہ ظر آتی ہیں مگر عام آنکھ سے دکھائی نہیں دیتیں۔ یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سامنے آئی ہے۔ زمین کا نچلا حصہ زمین پر شہروں کی اور بجلی کی روشنیوں کی چمک دکھارہا ہے۔ اس منظر میں اسپیس ایکس کریو 9 ڈریگن کی کیپسول کا بیرونی حصہ بھی ہے۔
ڈان پیٹیٹ نے ایکس پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 3 کہکشائیں ایک ساتھ۔ میں نے ملکی وے اور دو دیگر کہکشاؤں کی تصویر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں