ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

ساہیوال (این این آئی)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ساہیوال میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد حاکم علی کا تعلق تحصیل سنجھورو ضلع سانگھڑ سے ہے، ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگرد شہریوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا، سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں