مظفر آباد (این این آئی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے آزادکشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر ظفر اقبال ملک بھی موجود تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو آزادکشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پروفیسر حضرات کی ”چار درجاتی ترقیابی فارمولہ کے موجودہ تعداد پر تعین” کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیراعظم آزادکشمیر کو سروس سٹرکچر، تدریسی امور، تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اقدامات اور محکمہ کالجز کو درپیش دیگر مسائل بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے لیے ”چار درجاتی ترقیابی فارمولہ” کے موجودہ تعداد پر تعین کا معاملہ زیر غور لائیں گے، اس فارمولہ پر کسی بھی طرز کی پیش رفت سے قبل اس فارمولا کے سٹرکچرل ایمپکٹ کو دیکھا جائے گا، مورالیٹی کو فروغ دینا ہے، اساتذہ معاشرے کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، جہاں ضرورت ہوگی، وہاں وسائل بھی فراہم کریں گے اور چیزوں کی بہتری کے لیے راست اقدام بھی اٹھائیں گے، معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا، نظام سے خامیوں کا خاتمہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسا عوام پر خرچ کریں گے، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، ہمیں پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے سٹرکچرل چینجیز کرنی ہیں، انھوں نے کہا کہ تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے، اب ڈیجیٹلائزیشن کا زمانہ ہے، اب فکر کے دھارے بدل چکے ہیں، ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا ہے تاکہ نسل نو کے بہترین مستقبل کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جاسکیں، وفد میں صدر آزادکشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن پروفیسر طارق سلیم شاہ، جنرل سیکرٹری آزادکشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن پروفیسر عبدالرحیم اور سنئیر وائس پریذیڈنٹ آزادکشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر ظفر اقبال موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

