ڈاؤ یونیورسٹی میں معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات جاری،مرکزی تقریب جمعرات کو ہوگی

کراچی(این این آئی) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات جاری،مرکزی تقریب جمعرات چودہ اگست کو منعقد ہوگی۔تقریبات کا آغاز یکم اگست کو انٹرا ڈی یوایچ ایس ان ڈور گیمز سے جمنازیم میں ہواجو 13 اگست تک جاری رہیں گے مجلسِ تقریر و ادب، جامعہ ڈا برائے علومِ صحت کے زیرِ اہتمام ایک شاندار آل کراچی کوئز مقابلے معرک حق عزمِ عالی شان 3.0 کا انعقاد کیا گیا، جو ڈاؤ کالج آف فارمیسی اوجھا کیمپس میں منعقد ہوا۔اس بین الجامعاتی مقابلے میں کراچی بھر کی مختلف جامعات اور اداروں سے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ علمی، تاریخی اور معلوماتی موضوعات پر مشتمل اس کوئز میں شرکا نے اپنی قابلیت، حاضر جوابی اور قومی تاریخ سے وابستگی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔تقریب کی مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سنبل شمیم، پرنسپل و ڈین ڈا کالج آف فارمیسی تھیں، جبکہ منصفین کے فرائض ناصر علی اور مس سوباریا خان نے انجام دییاس مقابلے میں مختلف اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے ڈا کالج آف فارمیسی کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ ڈا کالج آف بایو ٹیکنالوجی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن محمد علی جناح یونیورسٹی کی ٹیم کے حصے میں آئی۔ مہمانِ خصوصی نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی علمی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سنبل شمیم نے پروگرام کو نہایت کامیاب اور متاثرکن قرار دیا اور اس کے معیار کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ 14اگست، یومِ آزادی پاکستان، ہمیں ان جانثاروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے بے مثال قربانیاں دے کر اس وطنِ عزیز کو آزادی کی روشنی عطا کی۔ یہ دن ہمیں ہمارے اسلاف کی جدوجہد، اتحاد، اور قربانیوں کی عظمت کا احساس دلاتا ہے، جنہوں نے ایک آزاد ملک کے خواب کو حقیقت میں بدلا قبل ازیں دو اگست قومی نغموں کے مقابلے کا آغاز ہوا جبکہ اوجھا کیمپس میں چاراگست کو “ہیروز کی سرزمین ” کے موضوع پر مباحثے کا مقابلہ ہوا چھ اگست کو مشاعرہ منعقد کیا جس میں طلبا نے معرکہ حق، بنیان المرصوص اور قیام پاکستان کے تناظر میں کلام پیش کیا سات اگست کو آرٹ کمپٹیشن میں طلبا کے فن پارے رکھے گئے آٹھ اگست کو پارلیمانی مباحثے کا انعقاد کیا گیا جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن تما م مقابلوں میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کریں گی جبکہ اس موقع پر طلبا کا منتخب شاعرانہ کلام،تقاریر فن پارے اور ملی نغمے بھی پیش کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں