پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی51ویں سالگرہ (آج) منائی جائے گی

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی51ویں سالگرہ(آج) 11 اگست کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ تقاریب منعقد ہوں گی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔حدیقہ کیانی اردو،پشتو اور پنجابی کی معروف گلوکارہ ہیں وہ 11 اگست 1974ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995ء میں ریلیز ہوا۔حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں