پنجاب حکومت کااکتوبر میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کاآغاز کرنے کا اعلان کر دیا، جن سکولوں میں بچوں کی تعداد100سے کم ہو گی انہیں آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ فیک انرولمنٹ پکڑ لیں گے، وزیر اعلی پنجاب کی ٹیم بڑی متحرک ہے،ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے، جن سکولوں کی انرولمنٹ 100 سے نیچے ہو گی اگر و ہ 102لکھے گے ہم انہیں پکڑ لیں گے کیونکہ ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق ہو رہی ہے، مذکورہ سکولوں کو فیز تھری میں آؤٹ سورسنگ میں لے کر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں