لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تعطیلات کے دوران اسکولز کھولنے پر 13 نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نے کہا کہ اسکولز کھولنے پر تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں،تمام اسکولوں سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

