اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کا شوکت خانم سے معائنہ کرانے کی درخواست دائر

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا شوکت خانم ہسپتال سے طبی معائنہ کرانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے درخواست وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں محکمہ داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے،شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کیساتھ شیئر کرنے کا حکم دیا جائے، فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کا 3 دن میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں