کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے اشتراک سے رواں ماہ کراچی میں بلوچستان گرین انرجی اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس اہم تقریب میں دوست ممالک کے سفارتکاروں سمیت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔کانفرنس میں بلوچستان کے محکمہ توانائی اور محکمہ صنعت کی جانب سے مختلف نئے منصوبوں کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا، قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے استفادہ بڑھانا اور صنعتی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روزبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں کانفرنس کے انتظامات اور پروگرام کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ یہ ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس ہوگی جو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں موجود مواقع اور امکانات کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ یہاں معدنیات، توانائی، زراعت، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لامحدود مواقع موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار یہاں آئیں، دیکھیں اور ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے بلوچستان کا مثبت اور ترقی پسند چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، جس سے نہ صرف سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے کی معیشت مضبوط ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا
- جنگِ مئی، خرابی رافیل طیاروں میں نہیں، بھارتی پائلٹس میں تھی: فرانسیسی کمانڈر
- ہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا
- سیاست کا خاتمہ خورشید ندیم
- افغانستان ثور انقلاب کی ناکامی کے وجوہات
- پنجگور میں تسپ ایکسچینج صارفین نے انٹرنیٹ ناقص سروس پر تالا بندی کا اعلان کیا
- غلام قادر بلیدی کا شہید ایوب جان بلیدی کی 30ویں برسی پر خراج عقیدت
- نیشنل پارٹی مند کے سینئر رہنما عبدالغنی سندھی کا تعزیتی بیان
- میر رحمت صالح بلوچ کے فنڈ سے پنجگور جامع مسجد اسکول ہال کی تعمیر آخری مراحل میں
- نیشنل پارٹی کے طارق بابل کی تمپ میں ناصر رند سے اہم سیاسی ملاقات

