کوئٹہ (این این آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصرا للہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پارٹی کے نظریاتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ پارٹی کے علائی سیکرٹری ارواشاد عبدالولی خواری کش نے پارٹی کے ایک با صلاحیت اور مخلص سیاسی و نظریاتی کی حیثیت سے انہوں نے اپنی تمام عمر پارٹی کو منظم کرنے میں شب و روز محنت کی ان خیالات کا اظہار پشتونخوا نیپ لاندی پشتون آباد کے زیر اہتمام منعقعدہ عبدالولی خواری کش کی چہلم کی تعزیتی اجتماع کے موقع پر شرکاء سے خطاب کی چہلم کی تعزیتی اجتماع صدارت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری قیاس افغان نے کی اس موقع پر پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ندا سنگر، علی محمد ترین، حمداللہ بڑیچ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری عصمت اللہ ترین، عبدالعلی اچکزئی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن نسیم خواری کش، عارف خروٹی، رضا محمد درانی، حاجی صدیق کاکڑ اور قاری رسول محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارواشاد عبد الولی خوارکش کی اچانک رحلت نہ صرف پارٹی بلکہ علاقے کے عوام کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے زمانہ طالب علمی ہی سے پشتون قومی تحریک اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی میں صفِ اول کا کردار ادا کیا اور زندگی کے آخری ایام تک پارٹی کی صوبائی کمیٹی اور علاقائی سیکرٹری کے عہدوں پر فائز رہے۔مرحوم ایک بااخلاق، سنجیدہ، ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے، جن کا شہید رہنما عثمان خان کاکڑ کے ساتھ گہرا اور باہمی احترام پر مبنی رشتہ تھا۔ وہ بالخصوص لاندی پشتون آباد میں سیاسی و سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے اور غریب و لاچار عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے تھے۔ چہلم کی تعزیتی اجتماع میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور کی بہتری کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں لا یا گیا، جن میں محمد عیسیٰ ترین کو علاقائی سیکرٹری، راز محمد درانی کو سینئر معاون سیکرٹری، جبکہ محب آغا خوارکش اور محب خان بارکزئی کو علاقائی ایگزیکٹو ممبران منتخب کیا گیا۔ آخر میں مرحوم ارواشاد عبد الولی خوارکش کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گوادر پورٹ کی فعالیت کیلئے سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں سے مشاورت
- مکران ڈویژن میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کا تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کامطالبہ
- نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، کچھی اور جھل مگسی سمیت نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
- معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا دن،قوم قومی عزم و اتحاد کے طور پر منا رہی ہے، صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک
- نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محیب اللہ سے ملاقات
- 9 مئی 2025ء ملکی تاریخ میں قومی وقار، جرات و کامیابی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حاجی فضل محمد کاکڑ
- اوستہ محمد پولیس نے جنرل کونسلر کے گھر پر چھاپہ مارکر چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
- وکلا برادری وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری،دفاع کیلئے ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،امین الدین بازئی ایڈووکیٹ
- معرکہ حق نے بھارت کا جنگی غرور، جھوٹا پروپیگنڈہ، خطے میں بالادستی کے خواب کو زمین بوس کر دیا،رحمت کاکڑ
- مولانا فضل الرحمن کیلئے دعا

