کوئٹہ(این این آئی)رکنِ صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی سے پرنسپل ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ سید حسین حیدر اور ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ جولیا ہالنجل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مربوط منصوبہ بندی کے تحت ترقی دینے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل بی ٹیب ڈاکٹر سجاد اور ڈائریکٹر شکیل بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ کے موجودہ نظام کو بہتر بنانے، پائیدار سفری سہولیات، اور عوامی مفاد میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متعلقہ اداروں کی مشاورت سے بلوچستان میں ایک جدید، ماحول دوست اور مؤثر ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

