کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کاحل اسلام آباد کے طاقتورطبقات کے پاس ہے۔بلوچستان کے وسائل سے پیارعوام سے بیزاروالا رویہ قابل مذمت ہے۔بلوچستان کے حقیقی قیادت ملکرحقوق کے حصول کے سفرمیں ہماراساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب سے خطاب اورجماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل حقوق کے حصول کیلئے بلاتفریق رنگ ونسل اورسیاسی تفریق کے متحدہونے کی ضرورت ہیں ہم متحدہوں گے توحقوق حاصل کرسکتے ہیں لاپتہ افراد، بارڈربندش،سی پیک ثمرات کاحصول، چیک پوسٹوں پر تزلیل ساحل پرٹرالرمافیازکی لوٹ مار،فارم47کے بجائے حقیقی عوام نمائندوں کوموقع دینے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کے حقیقی قیادت کومتحدکرنے کی کوشش کریں گے ہم متحدہوں گے تومسائل کے حل حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔جماعت اسلامی بلوچستان نے حق دوبلوچستان کولانگ مارچ کرکے بلوچستان کے اجتماعی حقیقی قومی مسائل کواجاگر کیااسلام آبادکے حکمرانوں سے مذاکرات کرکے معاہدہ کیا انشاء اللہ مشاغل کے حل معاہدے پرعمل درآمدکروائیں گے بلوچستان میں غیراعلانیہ فوجی آپریشن ختم سیاسی قیدیوں کورہاکیاجائے ایران افغانستان سے قانونی تجارت کے مواقع واسانی فراہم کیاجائے منشیات واسلحہ کی کسی کواجازت کسی صورت نہ دی جائے لیکن قانونی تجارت کیلئے بارڈرزکی بندش قابل مذمت ہے۔جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے اندروباہر بلوچستان کے سلگتے مسائل کواجاگروحل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

