کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بابائے بلوچستان کوئی عام شخصیت نہیں، وہ ایک تاریخ ایک مکتب ایک تحریک اور ایک رہبر تھے۔ ان کا وجود خود ایک تربیت گاہ تھا جس نے ہمیں جمہوریت رواداری اور برداشت کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہماری بدقسمتی ہے کہ میر بزنجو کے افکار پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے نئی نسل میں اعلیٰ اقدار اصول پسندی اور سیاسی شعور کی کمی بڑھ رہی ہے۔ علی احمد لانگو نے کہا کہ سیاست میں اقدار سنجیدگی برداشت اور رواداری کا چراغ بابائے بلوچستان نے روشن کیا، مگر گزشتہ چند دہائیوں میں بھڑک بازی، طوفانِ بدتمیزی اور مفاد پرستی کا اندھیرا ہمارے سماج معیشت اور سیاست کلچر کو بگاڑ دیا ہے۔نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ کہ بابائے بلوچستان کا ہر قدم قومی سوال کے حل جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے اٹھتا تھا۔ وہ آمریت کو زہرِ قاتل سمجھتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال جیلوں میں گزار کر بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ میر بزنجو کے سیاسی فلسفے کو مشعلِ راہ بنا کر قومی مقاصد کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان کی سیاسی فکر کو جاری رکھتے ہوئے جدوجہد کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

