کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری توانائی بلوچستان داؤد بازئی نے بدھ کو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا اور وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں 10 اگست کو کراچی میں ہونے والی بلوچستان گرین انرجی اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کانفرنس کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل توانائی آغا حسن اور دیگر حکام بھی موجود تھے،بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی جانب سے سیکرٹری توانائی کو کانفرنس کے ایجنڈے، متوقع شرکا اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر مبنی منصوبہ بندی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ یہ کانفرنس صرف ایک ایونٹ نہیں بلکہ ایک موقع ہے کہ ہم دنیا کو یہ بتا سکیں کہ بلوچستان صرف معدنی وسائل تک محدود نہیں بلکہ توانائی، صنعت، زراعت، اور سیاحت میں بھی سرمایہ کاری کا مرکز بن سکتا ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں سرمایہ کاری نہ صرف کاروباری مواقع فراہم کرے گی بلکہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار، ہنرمندی، اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کا ذریعہ بھی بنے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وڑنری قیادت میں بلوچستان کو انرجی کوریڈور بناناہم سب کا مشن ہے اس کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بی بی او آئی ٹی اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کانفرنس میں پیش کیے جانے والے منصوبے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہوں تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے اور عملی اقدامات کی راہ ہموار ہو۔سیکرٹری توانائی داؤد بازئی نے بورڈ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کی قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ترقی اور عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

