کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما و آئین ساز کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ بلوچستان کے صوبائی صدر، شاہ زمان خان غلزئی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ برصغیر کی تقسیم محض زمین کا بٹوارہ نہیں تھا، بلکہ یہ ایک تہذیبی، تاریخی اور مذہبی بنیاد پر قائم دنیا کی پہلی نظریاتی مملکت کے قیام کا سنگِ میل تھا۔ یہ ریاست قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ محض 14 اگست 1947 سے نہیں بلکہ اس وقت سے شروع ہوتی ہے جب محمد بن قاسم نے برصغیر میں اسلام کے عادلانہ نظام اور انصاف پر مبنی طرزِ حکمرانی کی بنیاد رکھی۔ اس خطے کے مسلمانوں نے اپنی جان، مال، عزت اور گھر بار قربان کر کے ایک ایسی مملکت حاصل کی جہاں ہر مذہب، ہر قوم اور ہر زبان کو برابری اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔شاہ زمان خان غلزئی نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو فکرِ پاکستان سے روشناس کریں۔ ہمیں تعلیمی اداروں، میڈیا، ادبی محافل اور ہر ممکن فورم استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو یہ بتانا چاہیے کہ پاکستان کا قیام کیسے ممکن ہوا، اس کے پیچھے کیا نظریہ تھا اور ہمارے آباؤ اجداد نے کن حالات میں یہ ملک حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی اور بقا چھوٹے صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے میں ہے۔ بلوچستان، جو وسائل میں مالا مال اور رقبے میں سب سے بڑا صوبہ ہے، ترقی میں پیچھے رہ گیا ہے۔ بڑے صوبوں کو قربانی دینی ہوگی اور اپنے حصے سے زیادہ بلوچستان کو وسائل اور ترقیاتی منصوبوں میں حصہ دینا ہوگا۔ جب بلوچستان کے نوجوان روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات میں برابری پائیں گے تو نہ صرف احساسِ محرومی ختم ہوگا بلکہ پاکستانیت کا شعور بھی مزید پروان چڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا پیغام قربانی ہے، اس لیے ہمیں خود سے قربانی کا آغاز کرنا ہوگا۔ قومی یکجہتی کے لیے ہمیں ایک ایسی تحریک چلانے کی ضرورت ہے جو بلوچستان سمیت تمام پسماندہ خطوں میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست جموں و کشمیر پاکستان کے ساتھ الحاق نہیں کرتی، پاکستان کا قیام نامکمل رہے گا۔ کشمیری عوام کی دلی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر قائداعظم کے خواب کو مکمل کریں، اور ہم ان کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے، کمزور طبقات کو اوپر اٹھائیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

