تربت(این این آئی) جامعہ تربت میں یومِ آزادی کے مناسب پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، انتظامی عملہ اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد تحریکِ آزادی کے ہیروز اور معرکہ حق کے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد، اور سربراہ شعبہ سیاسیات چنگیز احمد نے خطاب کیا وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں 14 اگست کو نہ صرف جشن بلکہ قربانیوں کی یاد دہانی کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں ایمانداری، خدمت اور اتحاد کے ذریعے قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے جامعہ تربت کے اس عزم کو دہرایا کہ معیاری تعلیم کے ذریعے باصلاحیت اور ذمہ دار قیادت تیار کی جائے گی جو ملک و قوم کی خدمت کرے۔دیگر مقررین نے اتحاد، قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار، معاشی استحکام اور تعلیم و اخلاقیات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعصب اور نفرت کو ختم کر کے ایک پرامن، انصاف پسند اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور مسلح افواج و معرکہ? حق کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جامعہ تربت کے اساتذہ و طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی اتحاد، امن اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مسلم لیگ(ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے،جمال شاہ کاکڑ
- بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران 71سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بابر یوسفزئی
- موجودہ سیاسی و عسکری قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور معاشی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،قائمقام چیئرمین سینٹ
- ضلع ہرنائی میں منشیات کے خاتمے اور علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، ایس پی ہرنائی
- ہماری سیاست کا محور عوام کی ترقی، خوشحالی اور ان کے طرزِ زندگی میں بہتری ہے، حاجی علی مدد جتک
- وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان سمیت نوشکی اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا
- بلوچستان پاکستان کو وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے خطوں سے جوڑنے کی جغرافیائی صلاحیت رکھتا ہے،جعفرخان مندوخیل
- قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- سیانڑے پاکستانی اور عالمی لٹیرے
- حکمتِ عملی ہو تو ایسی

