لاہور(این این آئی)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حدود رجانہ کے قریب 289 گ ب میں کرنٹ لگنے سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔دونوں بہنیں گھر میں کھیل رہی تھیں کہ پنکھے سے کرنٹ لگ گیا۔ متوفی بہنوں کی شناخت سات سالہ ایمان فاطمہ اورچار سالہ دعا فاطمہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

