لاہور(این این آئی)جمعیت علما ئے اسلام(س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلی مولانا ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین،ناظم اعلی لاہور مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری رحمت اللہ لاشاری، پیر اکبر ساقی،مولانا عبیداللہ بھکر، مولانا عرفان شاکر ودیگر ذمہ داران نے یوم آزادی کی منا سبت سے مختلف مقامات پر منعقدہ تقر یبات سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہیوم آزادی بزرگوں کی وطن کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،اسلاف کی قربانیاں قومی وراثت ہیں ان سے سبق حاصل کرکے ہی ہم وطن کو مضبوط اور مستحکم بنا سکتے ہیں،نو جوان نسل قیام پاکستان کیلئے اپنے اسلا ف اور اکا بر کی دی جانے والی قر بانیو ں کا ہر صور ت مطالعہ کر یں۔ آزاد ملک کا وجود بہت بڑی نعمت ہے پاکستان کا وجود نعمت عظمی ہے اس قیام کے پیچھے ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیاں اور محنتیں ہیں جسکا ادراک بخوبی قائد اعظم محمد علی جناح کو بھی تھااس لیے انہوں نے مشرقی پاکستان میں پرچم کشائی کی ذمہ داری مولانا ظفر احمد عثمانی اور مغربی پاکستان میں مولانا شبیر احمد عثمانی کو سونپی ہمارے یہی اکابر ایک طرف علمبرداران پاکستان تھے تو دوسری طرف علمبرداران جمعیت بھی تھے مفکر اسلام مولانا سمیع الحق شہید انہیں اکابر کے نظریات کے حامل رہے آج جمعیت علما اسلام(س) مولاناعبد الحق ثانی کی امارت مولانا سید یوسف شاہ کی نظامت میں اپنے اہداف کے حصول کیلئے گامزن ہے اور ہمارا ہدف بفرمان مولانا سمیع الحق شہید ہماری سیاست کا اولین ہدف مکمل اسلامی نظام ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

