کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان نے ضلع کوئٹہ سریاب تحصیل کے مختلف تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47کی حکومت نے عوام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے، بھونڈے انداز میں زروزور کے ذریعے مسلط حکومت نے عوام پر روزگار،کاروبار تجارت کے دروازے بند کردیئے جو کہ نہ صرف عوام کے معاشی قتل بلکہ بدامنی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ کوئٹہ شہر صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود یہاں کے شہری تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، بجلی، گیس سے محروم ہے۔ سٹریٹ کرائمز، چوری، ڈکیتی، بدامنی، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان کے واقعات اور امن وامان کی ابتر صورتحال کے باعث شہری جان ومال کے سنگین مسئلے سے دوچار ہیں۔ پولیس کوئٹہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث ہیں، ٹریفک پولیس شہریوں کو تنگ کرنے، دستاویزات کے باوجود موٹر سائیکل، گاڑیاں ضبط کرنے، بھاری برقم چالانیں دینے اور شہریوں کو زدوکوب کرنے میں مصروف ہیں۔ رشوت خوری سرعام سڑکوں پر جاری ہے جس کا نوٹس لینا آئی جی پولیس، ڈی آئی جی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ پارٹی کارکن اپنے تنظیمی فعالیت کو دوبالا کرے اور ہر سطح پر یونٹس کے اجلاسوں کو بروقت یقینی بنائیں۔اس موقع پر پارٹی کے دیگرضلعی، تحصیل،علاقائی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں انٹرنیٹ کی بندش نے نہ صرف تاجروں بلکہ طلباء سمیت ہر شعبہ زندگی کے صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔ آن لائن تعلیم، تجارت، بینکنگ سسٹم مکمل مفلوج ہوچکا ہے۔ پشتون عوام کے ذریعے معاش زراعت اور باڈر ٹریڈ سے منسلک تھا زراعت کی تباہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور قحط سالی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جبکہ باڈر ٹریڈ پر قدغنوں نے ہزاروں خاندانوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ، تجارت، کاروبار سب کچھ بند کردیا گیا ہے صوبے میں خوف وہراس پھیلایا گیا ہے۔ کوئٹہ شہر میں حالیہ دنوں شدید خوف وہراس کے باعث والدین بھی شدید ذہنی کوفت کا شکار بن چکے ہیں۔ اسی طرح بازاروں میں ہجوم نہ ہونے کے برابر ہے بازار مکمل سُن سان اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت امن وامان میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اسی حکومت جو دھاندلی اور زروزور کی بنیاد پر قائم ہو اس سے امن وامان قائم کرنے کی امید رکھا احمقوں کے جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملکی سیاست کے محور اور سچے رہنماء ہیں، میر یونس عزیز زہری
- کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے،مولانا عبدالرحمن رفیق
- شاہراہوں پرلوٹ مار،بارڈرزبندش سے حالات خراب ہرگھروخاندان بری طرح متاثر،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت نہیں کریں گے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- بلوچستان حکومت کی صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اہم پیش رفت، ”صحت دہلیز“ ایپ فعال
- نامساعد حالات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھنا اور انہیں تکمیل کی جانب لے جانا قابلِ تحسین اقدام ہے،میر سلیم کھوسہ
- سردار نظام خاتمے، نواب،سردار لفظ بولنے اور لکھنے سے متعلق قرارداد جمع، (آج)بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جائیگی
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے
- جے ڈی وینس کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت سے انکار، لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا
- سعودی عرب اور حوثیوں نے ایرانی ثالثی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، عباس عراقچی

