کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کا پینتیس واں یومِ تاسیس ملک بھر میں نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک کے چاروں صوبوں میں مختلف تقریبات، سیمینارز، ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔مرکزی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ تاسیس صرف ایک تقریب یا روایتی دن نہیں بلکہ یہ دن نواب اکبر خان بگٹی شہید کے نظریات، جدوجہد اور قربانیوں کو زندہ رکھنے کا دن ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے آئین، جمہوریت، وفاقی طرزِ حکومت اور صوبوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور آئندہ بھی پارٹی اپنی اصولی سیاست اور عوام کی خدمت کے راستے پر ثابت قدم رہے گی۔مرکزی بیان میں کہا گیا کہ یومِ تاسیس کی کامیاب اور باوقار تقریبات کا انعقاد بتاتا ہے کہ پاکستان کے عوام نواب بگٹی شہید کے نظریے سے جڑ رہے ہیں اور جمہوری وطن پارٹی کے پرچم تلے ملک میں حقیقی جمہوریت اور انصاف پر مبنی نظام کے قیام کی جدوجہد جاری رکھنا چاہتے ہیں۔بیان میں پارٹی قیادت نے ملک بھر کے تمام کارکنان، آرگنائزرز، خواتین ونگ، یوتھ ونگ اور تمام ذمہ داران کو اس تاریخی دن کو انتہائی منظم اور خوبصورت انداز میں منانے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کی یہ جدوجہد مزید منظم اور طاقتور انداز میں جاری رہے گی۔مرکزی قیادت نے کہا کہ ہم سب کو نواب اکبر خان بگٹی شہید کے افکار و فلسفہ کو مشعلِ راہ بنا کر ملک میں جمہوریت، وفاقی وحدت اور عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر ثابت قدم رہنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی ضامن،ہر بچہ سکول کی دہلیز تک نہ پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ
- جھل مگسی،مسافر کوچ الٹنے سے خاتون،بچے سمیت7افراد جاں بحق،22زخمی
- معرکہ حق قومی وحدت، یکجہتی اور حب الوطنی کی عظیم مثال ہے،امیر حمزہ خان زہری
- ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد
- وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لیبراینڈ مین پاور بابا غلام رسول عمرانی سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی کی ملاقات
- 7مئی2025کو پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا،چوہدری نعیم کریم
- ”معرکہ حق“ میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، میر علی حسن زہری
- بنیانٌ مرصوص اور امن کا گلدستہ
- بلاول بھٹو وزیراعظم کیوں بننا چاہتے ہیں؟
- معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا درخشاں باب،افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر و بھرپور جواب دیا، نورمحمد دمڑ

