پنجگور (این این آئی) ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجر لیویز فورس پنجگور کی سربراہی میں انچارج چیک پوسٹ گوران عطاء نور نے اپنے جوانوں کے ساتھ ایک اہم کارروائی کے دوران پولیس کو دکان کی ڈکیتی کے تین مطلوب ملزمان۔ حمیداللہ ولد محمد طیب سکنہ عیسئی، عبدالسلام ولد محمد بخش سکنہ پروم، حمید اللہ ولد ہیبتان سکنہ سندے سر کو گرفتار کرلیا۔ لیویز نے ملزمان کو ضروری کاروائی کے بعد پنجگور پولیس کے حوالے کردیا۔

