پنجگور (این این آئی) پنجگور انجمن تاجران کمیٹی کے ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے چودہ چوک پولیس چیک پوسٹ کے عقب میں غیر قانونی ٹول پلازہ بنانے کی کوشش کیا گیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے بر وقت ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی طور بنائے جانے والی ٹول پلازہ کو گرا دیا اور حکم دیا کہ یہاں کوئی غیر قانونی ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا اور پنجگور تا گوادر یا سوراب کوئی موٹر وے نہیں بلکے یہ ایک لنک روڈ ہے ٹول پلازہ موٹر وے میں ہوتی ہے جہاں 24 گھنٹے میں پچیس تیس ہزار گاڑیاں وں کی آمد رفت ہوتی ہے انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد اور کابینہ اراکین نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کے فوری طور اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر پنجگور بر وقت یہ قدم نہ اٹھاتے تو یہ غیر قانونی ٹول پلازہ تاجر برادری اور عوام کیلئے بہت غلط استعمال ہوتا اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ غریب عوام کو لوٹنے کے لئے اور بھتہ خوری کا نئی طریقہ کار ہے لنک روڈ پر ٹول پلازہ بنا کر تاجر برادری اور عوام سے ٹیکس لینا سراسر غلط اور غیر قانونی ہوتا۔ٹول پلازہ موٹر وے پر ہوتے ہیں موٹر وے اتھارٹی اس وقت عمل میں لاتی ہے جب باری اکثریت میں ٹریفک کی آمد و رفت ہو انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد اور کابینہ ممبران نے ڈپٹی کمشنر پنجگور(ر) میجر عبدالکبیر زرکون کے اس اقدام کو سراہتے ہووے انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

