سوات(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت خیبرپختونخوا متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فضل حکیم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے بتایا کہ مینگورہ سٹی میں متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے،ریلیف اور بحالی کے سرگرمیوں میں مردان اور دیگر شہروں سے ڈبلیو ایس ایس سی کا تربیت یافتہ عملہ بھاری مشینری کیساتھ مینگورہ سٹی پہنچ گیا ہے جس سے عوام کو کافی حد تک ریلیف مل رہی ہے۔بعد ازاں صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے سیدوشریف میں صوبائی وزیر بلدیات، الیکشن اور دیہی ترقی خیبرپختونخوا ارشد ایوب سے ملاقات کی جو مینگورہ سٹی سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر آئے تھے صوبائی وزراء فضل حکیم خان اور ارشد ایوب کا مینگورہ سٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،مشیر وزیراعلی برائے ہاسنگ ڈاکٹر امجد علی، چیئرمین ڈیڈیک اختر خان ایڈوکیٹ، اراکین صوبائی اسمبلی محمد نعیم، علی شاہ خان ایڈوکیٹ، سلطان روم، حمید الرحمان، اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمان، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، ڈاکٹر امجد علی، میئر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، چیئرمین تحصیل کبل سعید خان، چیئرمین تحصیل بحرین میاں شاہد علی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مینگورہ سٹی اور دیگر علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ جس طرح مردان سمیت دیگر شہروں کے ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس سی کا تربیت یافتہ عملہ سمیت بھاری مشینری کیساتھ سیلاب سے متاثرہ مینگورہ میں بھیج دیا ہے اس طرح سوات کے دیگر تحصیلوں اور دیگر شہروں سے عملہ سمیت مشنری مینگورہ بھیج دیا جائے، صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب نے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے ضروری اقدامات جلد کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فضل حکیم خان نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات اور ٹی ایم اے مردان اور دیگر شہروں کے عملہ مینگورہ کے مختلف متاثرہ مقامات پر نکاسی آب، ملبہ ہٹانے اور بنیادی سہولیات کی بحالی میں دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ متاثرہ عوام کو فوری امداد فراہم کی جائے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کی جائے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ڈبلیو ایس ایس سی اور دیگر متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ریلیف سرگرمیوں اور دیگر ضروری اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی متاثرہ خاندان کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے واضح کیا کہ یہ ایک مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ صوبائی حکومت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے مینگورہ اور دیگر علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف و بحالی کے سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی ضامن،ہر بچہ سکول کی دہلیز تک نہ پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ
- جھل مگسی،مسافر کوچ الٹنے سے خاتون،بچے سمیت7افراد جاں بحق،22زخمی
- معرکہ حق قومی وحدت، یکجہتی اور حب الوطنی کی عظیم مثال ہے،امیر حمزہ خان زہری
- ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد
- وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لیبراینڈ مین پاور بابا غلام رسول عمرانی سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی کی ملاقات
- 7مئی2025کو پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا،چوہدری نعیم کریم
- ”معرکہ حق“ میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، میر علی حسن زہری
- بنیانٌ مرصوص اور امن کا گلدستہ
- بلاول بھٹو وزیراعظم کیوں بننا چاہتے ہیں؟
- معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا درخشاں باب،افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر و بھرپور جواب دیا، نورمحمد دمڑ

