لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر خیبر پختوانخواہ دورے کا امکان ہے۔نوازشریف اور مریم نواز متوقع طورپر خیبر پختوانخواہ میں حالیہ شدید بارشوں،بادل پھٹنے،سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی خیبر پختوانخواہ میں ریلیف کی سر گرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

