کراچی(این این آئی)میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کے حالیہ بیان پرتنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت کا فوری نوٹس لیں۔رپورٹ کے مطابق کورنگی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر مرتضی وہاب نے کہا کہ کیا کوئی گورنر سیاست میں ملوث ہو سکتا ہے؟ گورنر کو کسی سیاسی جماعت کا پرچم نہیں اٹھانا چاہیے، اسے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا چاہیے، نہ کہ کسی پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیے۔انہوں نے گورنر ٹیسوری کے اس حالیہ بیان پر بالواسطہ تنقید کی، جس میں انہوں نے بھائی کی واپسی اور پرانی ایم کیو ایم کے احیا کی بات کی تھی، میئر نے کہا کہ شاید وہ خود کو ہی بھائی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ صدر اور گورنرز کا منصب غیر سیاسی ہوتا ہے، اس لیے وزیرِاعظم کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔میئر وہاب نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہری ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بدل رہا ہے اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، ہم بلا امتیاز و تعصب کے خدمت کر رہے ہیں، ہمیں پروا نہیں کہ کون سی یو سی کس کی ہے، اگر وہاں کراچی کے شہری رہتے ہیں تو بلاول بھٹو کی جماعت ضرور خدمات فراہم کرے گی، ہم کورنگی کے عوام کی خدمت کو ایک موقع سمجھتے ہیں اور اس کے لیے پرجوش ہیں۔میئر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نئی حب کینال کی تکمیل کے ساتھ22 سال بعد کراچی کے پانی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے صرف وعدے کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے۔فور منصوبے کا اب تک 5 مختلف وزرائیاعظم اور رہنماں نے 5 مرتبہ افتتاح کیا لیکن کوئی عملی پیشرفت نہ ہوئی، اب آپ کا جیالا میئر اور ڈپٹی میئر نئی حب کینال مکمل کر چکے ہیں، جو شہریوں کے لیے پانی کی فراہمی بہتر بنا رہی ہے، ہم نے کے۔فور منصوبے کے ان حصوں پر بھی کام شروع کر دیا ہے جو ہماری حکومت کو دیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی نے کورنگی میں خصوصی بچوں کے لیے ایک مرکز قائم کیا ہے، جہاں مفت علاج، تعلیم اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے وزیرِاعلی اور وزیرِصحت کی حمایت سے ضلع میں ایک چائلڈ ہیلتھ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جسے پیپلز پارٹی کی حکومت نے مکمل طور پر سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

