کراچی (آئی این پی)اداکارہ طوبی انور نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دے کر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتی، ان کی جانب سے باتیں برداشت کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ سچ کہ رہے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی بے جا تنقید ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے لیکن اب انہوں نے ایسے تبصروں پر توجہ دینا چھوڑ دی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی خاموشی کا مطلب یہ ہے کہ وہ مذکورہ معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

