اسلم غوری کی جے یو آئی رہنما سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی کے اغوا کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری نے جے یو آئی رہنما سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی چیئر مین کا یوں کراچی سے اغواء ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔ اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی کا اغواء افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ یوسی چیئر مین کا یوں کراچی سے اغواء ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔ اسلم غوری نے کہاکہ کئی دن گذرنے کے باجود ادارے اب تک بازیاب نہیں کرا سکے۔انہوں نے کہاکہ ملک جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے،جہاں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی کو فوری بازیاب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں