کوئٹہ(این این آئی) بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ہم اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پراآغا حسن بلوچ، احمد نواز بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب سریاب میں پارٹی رہنما جسٹس ریٹائرڈ ظہور شاہوانی کے گھر پرچھاپہ ماراگیا،پارٹی رہنما ملک نصیر شاہوانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، چھاپے کے دورا ن جسٹس ریٹائرڈ ظہور شاہوانی کے بیٹے کو ساتھ لے گئے،۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی منانے جارہی ہے کارکنوں کو خوف زدہ کرنے کے لئے ایسے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں، ماضی میں بھی بی این پی کے رہنماؤں و کارکنوں کو پابند سلاسل کیا گیا، کارکن اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

