کوئٹہ(این این آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمو چوک، کوتوال، نواں کلی، زرغون آباد، خروٹ آباد اور مملکہ سمیت مختلف علاقوں میں سیوریج اور گندگی کے نالے مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں۔ سڑکوں، گلیوں اور کچھی آبادیوں میں ہزاروں ٹن کچرا جمع ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات اور بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور کوئٹہ صفاء پروجیکٹ کرپشن اور کمیشن کی نذر ہوچکے ہیں۔ صفائی اور کچرا اٹھانے کا عمل نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ متعلقہ عملہ صرف وی آئی پی علاقوں تک محدود ہے اور باقی شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق کوئٹہ صفاء پروجیکٹ نے نئی مشینری درآمد کرنی تھی لیکن تاحال صرف پرانی مشینری استعمال کی جارہی ہے جو صفائی کی ضروریات کے لیے ناکافی ہے۔ مزید برآں، صفائی کے اخراجات براہ راست عوام سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جارہے ہیں اور اس منصوبے کو پی ڈی ایم اے کے ذریعے ادائیگی کی جا رہی ہے، جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شفاف تفصیلات تاحال عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر نئی مشینری منگوا کر شہر اور نواحی علاقوں سے کچرے کے ہزاروں ٹن ڈھیر ہٹائے جائیں اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

