کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی کے سیکٹر 5E میں بس اسٹاپ نمبر 5 کے قریب موجود 4 فٹ گہرے نالوں کو مزید 5 فٹ کیا جائے جو کہ 7000 روڈ پر موجود ہیں۔ کیوں کہ بیس سالوں سے ہر بارش کے دوران پانی کے بہاو ¿ میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ یہ نالے گذشتہ 20 برسوں سے اسی حالت میں ہیں اور ہر بار بارش کے وقت پانی کی نکاسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جس کی وجہ سے گٹر بھی بند ہوجاتے ہیں اور سیکٹر 5E میں ڈرینیج کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔یونس خان نامی بیورو کریٹ کو کے ایم سی کی جانب سے 20 اگست کو نالوں کی انکروچمنٹ ختم کرنے اور جانچ پڑتال کے حوالے سے لیٹر نمبرAE/535/2025 جاری کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود اب تک نالوں پر موجود غیر قانونی قبضے کے خلاف کوئی مو ¿ثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی نہ صفائی کے کام پر توجہ دی گئی جس کی وجہ سے نالوں بہتے نالوںکی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم بھی اس مسئلے سے غافل نظر آ رہے ہیں۔ علاقہ مکین نالوں کے بہنے سے شدید پریشان ہیںاور نالے میں سے کچرا بھی باہر آیا ہوا ہے اور گٹر بھر جانے کی وجہ سے علاقے میںتباہی کے مناظر موجود ہیں۔ انتظامیہ کی خاموشی سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر نالوں کی صفائی اور انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیںاور نالوں کو مزید5 فٹ گہرا کیاجائے تاکہ علاقہ مکین بارشوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچ سکیںیہ نالہ 7000 روڈ پر موجود ہے۔

