کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی خواتین ونگ کی رہنماء زیبا جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 26 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور شہید نواب اکبر خان بگٹی کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک آمر اور ظالم ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے پاکستان کی جمہوریت اور بلوچستان کے حقوق پر حملہ کرتے ہوئے نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کیا۔ اس سانحے نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے جمہوریت پسند عوام کا دل زخمی کیا۔محترمہ ذیبا جاوید نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی خواتین کے عزت اور وقار کے محافظ تھے۔ انہوں نے ایک خاتون کی حرمت اور عزت کے تحفظ کے لئے اپنی جان تک داؤ پر لگا دی۔ ان کا یہ کردار بے مثال ہے، اور یہی وہ اعلیٰ سوچ اور فلسفہ تھا جس نے انہیں ایک عظیم قائد، قابلِ احترام سیاستدان اور حقیقی ہیرو کے طور پر قوم کے دلوں میں زندہ رکھا۔خواتین ونگ کا یہی مؤقف ہے کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی نہ صرف بلوچ قوم بلکہ پاکستان بھر کی خواتین کے حقوق کے ترجمان تھے۔ انہوں نے خواتین کو عزت و وقار دیا اور ہمیشہ ان کے حق میں آواز بلند کی۔جمہوری وطن پارٹی خواتین ونگ شہید نواب اکبر خان بگٹی کے اس ناقابلِ فراموش مشن کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے اور یہ عہد کرتی ہے کہ خواتین کے حق اور عزت کے لئے اس جدوجہد کو مزید مضبوط اور منظم طریقے سے جاری رکھا جائے گا۔خواتین ونگ اپنے عظیم رہبر، شہیدِ وطن نواب اکبر خان بگٹی کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور یہ پیغام دیتی ہے کہ 26 اگست کا دن ہمیشہ ان کی قربانی، بہادری اور اصولی سیاست کی علامت رہے گا۔خواتین ونگ شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نظریے کی روشنی میں آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اپنے ہیرو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہر فورم پر خواتین کی آواز بلند کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

