خضدار(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار نے سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی کی گرفتاری کے خلاف 23 اگست کو نیشنل ہائی وے بلاک کرنے کا اعلان واپس لے لیا۔ آج مرکزی جامعہ مسجد خضدار میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے جمعیت علمائے اسلام خضدار کے ضلعی امیر مولانا قمرالدین اور سردار علی محمد قلندرانی کے ساتھ اہم مذاکرات کیئے۔مذاکرات میں ضلعی انتظامیہ نے سردار زادہ میر محمد یوسف قلندرانی کی گرفتاری سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور معاملے کے پرامن حل کے لیئے تعاون کا وعدہ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے انتظامیہ کے مثبت رویے کے پیش نظر احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کا موقف تھاکہ ہم اپنے مطالبات کے حق میں پرامن رہتے ہوئے آواز اٹھاتے رہیں گے، لیکن فی الحال مذاکرات کے نتیجے میں روڈ بلاک کا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔”
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

