کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد احمد ناروئی نے کہا ہے بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا مگر سب سے کم آبادی والا صوبہ ہے، جس کی سیاسی و سماجی تاریخ ہمیشہ خودمختاری، وسائل پر اختیار اور قبائلی ڈھانچے کے گرد گھومتی رہی ہے۔ آزادی کے بعد بلوچستان کے ساتھ جو ناانصافی؛ سیاسی و انتظامی رویہ اختیار کیا گیا، جس کے نتائج آج ساری دنیا کے سامنے ہیں۔ 26 اگست کو بلوچستان میں ہر سال یومِ سیاہ منایا جاتا ہے یہ دن اس سانحے کی یاد دلاتا ہے جب 2006 میں ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف نے اپنی ذاتی انا اور سیاسی ضد کی بنیاد پر بلوچستان کے بزرگ رہنما، جمہوری وطن پارٹی کے بانی، شہید نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کیا۔یہاں جا ری کردہ ایک بیان میں جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد احمد ناروئی نے کہا ہے کے 26 آگست 2006 کی سیاہی آج تک بلوچستان پر چھائے ہوے ہیں 26اگست وہ سیاہ دن ہے جس کی سیاہی آج تک بلوچستان پر چھائی ہوئی ہے۔ ایک آمر نے نواب بگٹی سے ذاتی بنیاد پر بدلہ لیا اور اس کا خمیازہ آج تک پورا بلوچستان بھگت رہا ہے۔ نواب اکبر خان بگٹی کی قربانی ایک ایسی شمع ہے جو ہمیشہ بلوچ قوم کو اپنی شناخت اور حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیتی رہے گی۔”انہوں نے کہا کہ نواب محمد اکبر بگٹی جیسے آئینی اور سیاسی رہنماؤں کی شہادت کے بعد اعتماد کی شدید کمی پیدا ہوئی ہے۔ اس خلا کو پر کرنے کے لیے ریاست کو حقیقی مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔ بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے بجائے سیاسی حل سے سلجھایا جائے ورنہ مستقبل میں یہ مسئلہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے کے امن اور ترقی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

