اسلام آباد (این این آئی)موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان گرفتارکر لئے گئے،تھانہ شالیمارپولیس نے گرفتار ملز مان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل اور نقدی بر آمدکرلی، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری اور جر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ شالیمارپولیس ٹیمو ں نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے مالیت کے دومسروقہ مو ٹر سائیکل اور مسروقہ مو ٹر سائیکلوں کی نقدی بر آمد کرلی گئی،گرفتار ملزمان کی شنا خت ارسلان اور فیصل مشتاق کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھانہ مار گلہ، تھا نہ شالیماراور ملحقہ علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈاؤن جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں۔

