کوئٹہ (این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ عوام اب جھوٹے نعروں اور جذباتی دعووں سے تنگ آ چکے ہیں مسلم لیگ (ن)ہی وہ سیاسی جماعت ہے جو اپنی تجربہ کار قیادت اور وژن کے تحت پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی مرکزی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کرایک مرتبہ پھر ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کردیا ہے جس سے ملک دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جب مرکزی حکومت سنبھالی تو ملک ملک اس وقت سنگین معاشی و انتظامی چیلنجز سے دوچار تھا وفاقی حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنی سیاست کو داو پر لگاکر ملک کو ڈیفالٹر ہونے سے بچایا۔۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقی، امن، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کو مقدم رکھا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، موٹرویز کا جال، تعلیمی اداروں کی بہتری، صحت کے منصوبے اور سی پیک جیسے میگا پروجیکٹس مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اب جھوٹے نعروں اور جذباتی دعووں سے تنگ آ چکے ہیں، وہ اب کارکردگی کو ترجیح دیتے ہیں مسلم لیگ(ن)کی پالیسی ہمیشہ اداروں کے احترام، آئین و قانون کی بالادستی، اور عام آدمی کو ریلیف دینے پر مبنی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کو درپیش مسائل و بحرانوں سے چھٹکارادلانے کی کوششوں میں مصروف حکومت کو کمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،مفاد پرست عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں حکومت عوامی خدمت کا ایجنڈا پوراکرے مگر ان کی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے گالیکن عوام ایسے عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

