کوئٹہ (این این آئی) آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن صوبہ بلوچستان کے صدر شاہ علی بگٹی نے ایک وفد کے ہمراہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے وائس چانسلر بی یو ای ٹی خضدار پروفیسر ڈاکٹر سہراب بزنجو اور جامعہ کے رجسٹرار سید ڈاکٹر جلال شاہ سے ملاقات کی۔علاوہ ازیں بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی نے ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مہراللہ قمبرانی، جنرل سیکرٹری احمد جتک اور پریس سیکرٹری بشیر احمد رئیسانی سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔اس دوران ملازمین کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر کامریڈ مہراللہ قمبرانی نے شاہ علی بگٹی کو ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر شاہ علی بگٹی نے ملازمین کے مسائل حل کرانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن صوبہ بلوچستان کے صدر شاہ علی بگٹی نے وائس چانسلر بی یو ای ٹی خضدار پروفیسر ڈاکٹر سہراب بزنجو سے ملاقات میں یونیورسٹی ملازمین کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی اس موقع پر وائس چانسلر نے انہیں یقین دلایا کہ ملازمین کے جائز مطالبات اور مسائل جلد حل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

