لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کوپنجاب میں مزیدمستحکم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اب پنجاب میں خواتین کو ہراساں کرنے اوردیگر سائبر کرائم پربھی ایکشن لے گا،سائبر کرائم، نارکوٹکس اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کا اختیارہوگا،سی سی ڈی منظم قبضہ گروپوں کا ریکارڈ مرتب کرے گی،کولڈکیسز اور زیر التواء مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو دی جائے گی،سائبر کرائم سینبردآزما ہونے کیلئے جدیدگیجٹس اور ڈیٹاتک رسائی دی جائے گی،سی سی ڈی کومستقبل میں مزیدٹارگٹس سونپنے پر ورکنگ کاآغازکردیا۔سی سی ڈی کے تمام ترسسٹم کوڈیجیٹلائزکیاجائیگا،منشیات سائبر کرائم اور قبضہ گروپس کیخلاف مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کا اختیار بھی ہوگا،قانونی تقاضے پورے کرکے سائبر کرائم اور قبضہ گروپس کیخلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

