بینظیر بھٹو اسٹیڈیم کی زمین پر قبضہ اور نیو ناظم آباد کو فروخت ، ے ایم سی و مافیا ملوث

کراچی (عدنان ملک /اسٹاف رپورٹر) کراچی رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سعید تنولی اور 17رکنی کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو سے انکی ہی جماعت کے کالے کرتوتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام کے اسٹیڈیم کی جگہ جہاں تختی بھی نصب تھی اور اسکا افتتاح عالم المعروف گڈو بہاری ٹاؤن ناظم نے کیا تھا ویسٹ کے عہدیداروں نے پی ڈی اورنگی کے ساتھ ملکر نیاناظم آباد کو فروخت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنقید برائے اصلاح و تعمیر کرتے ہیں۔ اصلاح و احتساب ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو 2027میں عوام کو کیا جواب دیں گے، میئر اگر مخلص ہیں تو کالی بھیڑوں سے جان چھڑائیں عابد ستی، ممتاز تنولی اور ٹاؤن کے چیئرمین اس کالے کارنامے میں شامل ہیں۔ سعید تنولی نے کہاکہ گلشن ضیاء کی نو ہزار ایکڑ زمین پر چائنا کٹنگ کی جا رہی ہے۔ کے ایم سی کے کرپٹ اور جعلسازی میں ملوث افراد سسٹم مافیاز کے ساتھ ملکر قبضے اور اصل افراد کو فارغ کرکے اپنی چائنا کٹنگ فیملیز کو بٹھا رہے ہیں۔ بھاری رقوم لے کر میئر کراچی کے دفتر سے سسٹم تک رقوم جا رہی ہیں۔ہم صدر زرداری سے فوری ایکشن لینے اور ان افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں جو لینڈ گریبنگ میں ملوث ہیں۔ اور کارکنوں کو احتجاج کرنے پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے گرفتار کرا رہے ہیں۔ جبکہ ایک پی ایس کا صدر پارٹی کو بدنام کرنے کے لئے چندہ جمع کر رہا ہے جسکی تصاویر ہم جاری کر رہے ہیں۔ یہ شخص ہر قسم کے کرائم میں ملوث ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی کا امیج خراب ہو رہا ہے کارکنان بد ظن اور ویلاگ کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔ میئر کراچی کے نام سے رشوت ستانی اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے الگ اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس میں بدعنوانیوں کے بدترین ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔انکی ٹیم یہ کام کر رہی ہے۔ جبکہ چائنا کٹنگ میں ایم کیو ایم حقیقی سے نکالے گئے بدنام زمانہ افراد بشمول پی ڈی اورنگی اس گھناؤنے کھیل میں شامل ہیں۔ ہم مسلسل توجہ دلا رہے ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ ہم بلاول بھٹو سے سخت ایکشن اور ملوث افراد کو گرفتار اور عہدوں سے فارغ کرنے اور میئر اور کرپٹ میونسپل کمشنر و سرپرست چائناکٹنگ و کرپشن کو وفاق فوری واپس کرنے اور کلک سمیت کے ایم سی میں کرپشن کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
عدنان ملک
نیوز آن لائن

اپنا تبصرہ بھیجیں