حب(این این آئی)صوبائی وزیر زراعت بلوچستان اور صدرِ پاکستان کے فوکل پرسن پاکستان پیپلز پارٹی برائے بلوچستان، میر علی حسن زہری نے منگل کو گڈانی کا دورہ کیا اس موقع پر علاقے کی خواتین نے صوبائی وزیر کا بھر پور استقبال کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں خواتین نے میر علی حسن زہری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے بنیادی سہولتوں سے محروم تھیں اور ان کی آواز کوئی سننے والا نہ تھا تاہم اب انہیں میر علی حسن زہری کی شکل میں امید کی کرن نظر آئی ہے۔ خواتین نے کہا کہ میر علی حسن زہری نے نہ صرف ان کے مسائل کو سنا بلکہ انہیں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ غریب اور محروم عوام کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچائی جائے گی۔خواتین نے کہا کہ میر علی حسن زہری نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے سچے نمائندے ہیں ان کی مسلسل جدوجہد اور بے لوث خدمت کی بدولت حب اور اس کے نواحی علاقے بہت جلد پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل ہوں گے۔گڈانی کی خواتین نے وزیر زراعت بلوچستان کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اْن کی انتھک محنت، عوام دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے سے نہ صرف حب بلکہ پورے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ دن دور نہیں جب حب پاکستان کا سب سے عظیم شہر بن کر ابھرے گا اور یہ سب میر علی حسن زہری کی انتھک کاوشوں کی بدولت ممکن ہوگا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں اور علاقے کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہے ہیں گزشتہ ادوار میں علاقے کونظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے علاقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہماری کوشش ہے کہ حلقہ انتخابات کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائے جائیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے جن مسائل کی نشاندہی ہے انشاء اللہ انہیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی ضامن،ہر بچہ سکول کی دہلیز تک نہ پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ
- جھل مگسی،مسافر کوچ الٹنے سے خاتون،بچے سمیت7افراد جاں بحق،22زخمی
- معرکہ حق قومی وحدت، یکجہتی اور حب الوطنی کی عظیم مثال ہے،امیر حمزہ خان زہری
- ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد
- وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لیبراینڈ مین پاور بابا غلام رسول عمرانی سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی کی ملاقات
- 7مئی2025کو پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا،چوہدری نعیم کریم
- ”معرکہ حق“ میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، میر علی حسن زہری
- بنیانٌ مرصوص اور امن کا گلدستہ
- بلاول بھٹو وزیراعظم کیوں بننا چاہتے ہیں؟
- معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا درخشاں باب،افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر و بھرپور جواب دیا، نورمحمد دمڑ

